سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا-سعودی عرب کی عراق میں جوابی کارروائی، تیل تنصیبات پر مبینہ حملوں کے بعد ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کا اعلان-سعودی عرب کی عراق میں جوابی کارروائی، تیل تنصیبات پر مبینہ حملوں کے بعد ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کا اعلان-آج سے مون سون کا نیا طاقتور سپیل، این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ-آج سے مون سون کا نیا طاقتور سپیل، این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر ملک مختاراحمداعوان انتقال کر گئے

ملتان (وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ پارٹی کارکنوں و رہنمائوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ملک مختاراحمداعوان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ کئی عشروں تک پارٹی کی سیاست میں سرگرم رہے اور مختلف ادوار میں وفاقی وزیر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی سیاسی خدمات اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں ملک مختاراحمداعوان مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ملک مختاراحمداعوان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک تجربہ کار اور بااثر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ملک نسیم لابر ایڈووکیٹ کے مطابق مرحوم ملک مختاراعوان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ صبح نو بجے ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں