کوئٹہ میں 4 مقامات پر دھماکے،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں 4 مقامات پردھماکے،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ شہر کے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، بعد ازاں سکیورٹی اور امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے۔ فوری طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور چند زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسی طرح تربت شہر میں غلام نبی چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تیسرا دھماکا ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوتھا دھماکا کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تینوں واقعات میں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں