قطر کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شمولیت کی خبروں کی تردید، دعوے بے بنیاد قرار-قطر کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شمولیت کی خبروں کی تردید، دعوے بے بنیاد قرار-جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقوں کے لیے اہم الرٹ جاری-تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقوں کے لیے اہم الرٹ جاری-پریش راول نے 'او ایم جی 2' میں کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے برسوں بعد اصل وجہ بتا دی-پریش راول نے 'او ایم جی 2' میں کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے برسوں بعد اصل وجہ بتا دی-کترینہ کیف کی سالگرہ پر وکی کوشل کا رومانوی انداز، محبت بھرا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا-کترینہ کیف کی سالگرہ پر وکی کوشل کا رومانوی انداز، محبت بھرا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

تازہ ترین

سلور میٹ جیولین تھرو: اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نویں نمبر پر، بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سپٹیزن ورلڈ اتھلیٹکس سلور میٹ کے جیولین تھرو مقابلے میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور مجموعی طور پر نویں پوزیشن پر رہے۔
مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے مجموعی طور پر چھ تھروز کیں، تاہم ان میں سے دو تھروز فاؤل قرار دی گئیں۔ ان کی بہترین کوشش 78.47 میٹر رہی، جو انہیں ابتدائی پوزیشنز میں جگہ دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔
دوسری جانب جرمنی کے جولین ویبر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.04 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سلور میٹ میں مایوس کن نتیجے کے بعد ارشد ندیم اب اپنی تمام تر توجہ کامن ویلتھ گیمز پر مرکوز کریں گے، جہاں وہ جیولین تھرو کے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں