گیلانی کی حمایت،ڈیہڑ کو بھی تسلیاں،وی سی این ایف سی کی مستقبل کیلئے ڈبل گیم

ڈاکٹر اختر کالرو کی دعوت پراحمد حسین ڈیہڑ کے رفقائے کار کی ملاقات، اقتدار میں آنے پر تعیناتی قانونی کرانے کی’’ ڈیل‘‘

وائس چانسلر نے خزانہ دارمغفور انور کو یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی گاڑی گیلانی فیملی کی الیکشن کمپین کیلئے’’دان‘‘ کر رکھی

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر این ایف سی یونیورسٹی ملتان کی نئی انتخابی حکمت عملی،بیک وقت دو امیدواروں کو تسلیاں، ایک طرف سید یوسف رضا گیلانی کی ہر ممکن امداد اوردوسری جانب ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے قریبی لوگوں سے این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر آفس میں خفیہ ملاقاتیں اور طفل تسلیاں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احمد حسین ڈیہڑ کے رفقائے کار کی وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو کی دعوت پر ان کے آفس میں ملاقات ہوئی اور کچھ مذاکرات طے پائے ۔ اطلاعات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو نے ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے رفقا کاروں سے درخواست کی کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی تعیناتی کو قانونی شکل دی جائے ، یاد رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو یونیورسٹی کی بہت سی میٹنگز میں اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ چونکہ اس بار ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے نمایاں امکانات ہیں، چنانچہ ان سے بنا کر رکھنی چاہیے ۔ اس لیے ڈاکٹر اختر کالرو بظاہر تو سید یوسف رضا گیلانی کی کمپین کرتے نظر آ رہے ہیں مگر بیک چینل ڈپلومیسی کے تحت وہ ن لیگ سے بھی بگاڑنا نہیں چاہتے۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اسی بابت وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو نے مغفور انور خزانہ دار این ایف سی یونیورسٹی ملتان کو یونیورسٹی کی طرف سے جو کلٹس گاڑی AMN 602 ملی ھوئی تھی وہ آج کل گیلانی فیملی کی الیکشن کمپین پر ڈیوٹی دے رہی ہے ۔اور خزانچی مغفور انور آج کل یونیورسٹی کا کیری ڈبہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں،جس کے ثبوت بھی موصول ہو چکے ہیں۔ اس بابت حلقہ کے لوگوں کی الیکشن کمیشن سے بھی گزارش ہے کہ پبلک آفس ہولڈر وائس چانسلر کو سیاسی کمپین سے دور رکھا جائے جو کہ الیکشن کمیشن کے بنیادی قوائد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
ڈبل گیم

شیئر کریں

:مزید خبریں