خانیوال کے بزنس مین شہزاد رضا عطاری کی ملکیتی عطاری میر ج ہال پر قبضہ کیلئے رحمانی برادری نے آزاد امیدوار کے سامنے شرط رکھی
شہزاد رضا عطاری نے ارشد رحمانی سے سود پر رقم لی تھی اور ارشد رحمانی نے 1200 مالیت کے اسٹامپ اورخالی چیک لے رکھے تھے
آر پی او نے شہزا د کی اہلیہ سائرہ سعید کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفتیش ڈ ی ایس پی کبیروالا کے سپرد کی ، پولیس تفتیش کر رہی تھی نہ ملزم گرفتار
حامد یار ہراج کے دبائو پر ڈی پی او رانا عمر کی مداخلت، تھانہ سٹی میں ہفتہ کو مقدمہ درج ، اتوار کی صبح رحمانی برادری نے حمایت کااعلان کردیا
ملتان( میاں غفار سے) 8فروری کو ہونے والے انتخابات کا پہلا مرضی کا نتیجہ خانیوال سے آگیا اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 145 سے آزاد امیدوار حامد یار ہراج نے خانیوال کے بدنام سود خوروں کوشہر کے معروف شادی ہال کاحکم امتناعی کے باوجود ہفتہ اور اتوا ر کی درمیانی رات قبضہ دلواکررحمانی برادری کے ووٹ پکے کرلیے ۔ رحمانی برادری نے شرط رکھی تھی کہ انہیں عطاری میر ج ہال کا قبضہ لے کردیا جائے جوکہ خانیوال کے شہزاد رضا عطاری نامی بزنس مین کی ملکیت تھا ، شہزاد رضا عطاری نے ارشد رحمانی سے سود پر رقم لی تھی اور ارشد رحمانی نے 1200 مالیت کے اسٹامپ اورخالی چیک لے رکھے تھے ، سارا خانیوال شہرپولیس کی اس ظلم سے آگاہ ہے ۔ اور حیران کن طورپر یہ تمام تر معاملہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن اور آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے نوٹس میں تھا اور سہیل چوہدری نے شہزا د رضا عطاری کی اہلیہ سائرہ سعید کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر1532/23کی تفتیش ازخودڈ ی ایس پی کبیروالا کے سپرد کی تھی حالانکہ ارشد رحمانی نے عطاری شادی ہال پر 3دسمبر 23کوحملہ کرکے سامان اٹھوالیا تھا جس کامقدمہ درج تھا مگر پولیس تفتیش نہیں کر رہی تھی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کررہی تھی اور ڈی پی او خانیوال عمر فاروق سودخوروں کی مکمل پشت پناہی بھی کررہے تھے ۔معززین شہری کے دباؤ پر ڈی پی او نے مجبوری میں مقدمہ درج کرلیا مگر ملزمان کوگرفتار نہ کیا جس پر مدعیہ سائرہ سعید آر پی او ملتان کے پاس پیش ہوئیں تو انہوںنے قانون کے مطابق ہی تفتیش ضلع میں رکھتے ہوئے ڈی ایس پی کبیروالا کے سپرد کردی مگر اس دوران رحمانی برادری نے این اے 145کے آزاد امیدوا ر حامد یار ہراج کے روبرویہ شرط رکھی کہ خانیوال کی رحمانی برادری اس شرط پر حامد یار ہراج کو ووٹ دے گی اگر عطاری شادی ہال کا قبضہ لے کردیا جائے ۔ حامد یار ہراج کے دبائو پر ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق کی مداخلت پر تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ نمبر113/24برخلاف شہزاد ضا عطاری ، محمد علی اور سائرہ سعید کے خلاف درج ہوا او ریہ مقدمہ ہفتہ 20دسمبر 2024کو رات 8بجے درج ہوا اور اس وقت پولیس نے شہزاد رضا عطاری اور محمد علی کو بچوں سمیت حلفی لے کر سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوانے کے بعد محمد علی کو حوالات میں بند کرکے گرفتاری ڈال دی اتوار کی صبح خانیوال کی رحمانی برادری نے سود خور ارشد رحمانی کے ساتھ ملکر حامد یار ہراج کی حمایت کااعلان کردیا ۔







