Post Views: 49
جدہ: سعودی عرب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے انعقاد کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی کرکٹ فیڈریشن نے کرکٹ اسٹیڈیم کی ترقی کے لیے اسٹریٹیجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں ہونے والی تقریب کے دوران دونوں اداروں نے کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور مستقبل میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔
اس معاہدے کے تحت مستقبل میں جدہ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
معاہدے پر سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دستخط کیے۔







