Post Views: 83
پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانےکا اعلان کردیا۔ جبکہ اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو واپس جانےکا کہا ہے۔پاکستان نے تہران میں موجود اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جارہا ہے۔ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔







