رانا سجاد عرف رانا شادا کا لاری اڈے اور بہاولپور بائی پاس پر ایرانی پٹرول وڈیزل ، چھالیہ ، سگریٹ ، گاڑیوں کے ٹائر اورسپیر پارٹس کی سمگلنگ کامنظم دھندا
ڈیرہ غازیخان سے کرپشن پر او ایس ڈی بننے والے پولیس آفیسر حسن افضل نے ملتان میں ایس پی کینٹ تعینات کےدوران رانا شادا نیٹ ورک کی سرپرستی کی
5کروڑبھتہ نہ دینےپرملتان میں سمگلنگ نیٹ ورک کےسرپرست صادق پٹھان کا60کروڑکامال حسن افضل کے ذریعےپکڑوادیا،35کروڑکامال غائب
پولیس کو بھی سمگلروں نےباقا عدہ حصہ دیناشروع کردیا، کروڑوں منتھلی وصول کرنے کی تمام تر ذمہ داری رانا سجاد اوراس کے بھائی رانا فرحان نے سنبھال لی
ملتان( سٹاف رپورٹر) صوبائی حلقہ پی پی 218 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سجاد عرف رانا شادا بارے مزید انکشافات ہوئے ہیں کہ اس نے لاری اڈے اور بہاولپور بائی پاس پر بھتہ خوری کے علاوہ اب سمگلنگ کا بھی بڑا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اور ایرانی پٹرول وڈیزل ، چھالیہ ، سگریٹ ، گاڑیوں کے ٹائر اورسپیر پارٹس کی سمگلنگ بھی شروع کرارکھی ہے اور ایک باقاعدہ منظم گینگ بنا لیا ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ ڈیرہ غازیخان سے کرپشن پر او ایس ڈی بننے والے پولیس آفیسر حسن افضل جب ملتان میں ایس پی کینٹ تعینات تھے انہوں نے رانا شادا کے نیٹ ورک کی سرپرستی کی۔ اس دور میں رانا شادا اوراس کے بھائی رانا فرحان نے ملتان میں سمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک جس کاسرپرست صادق خان نامی ایک پٹھان سے مبینہ طورپر 5کروڑ بھتہ مانگا اور انکار پر ایس پی حسن افضل کے ذریعے ملتان کی تاریخ کا بڑاچھاپہ مارکر60 کروڑ سے زائدمالیت کا سمگل شدہ سامان تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بائی پاس کے قریب ایک گودام سے اٹھا لیا۔ جس کی ساری ریکی اور مخبری راناسجاد اور اس کے بھائی رانا فرحان نےکی تھی۔ اس چھاپے کے بعد تقریباً35کروڑ کا مال ادھر ادھر کرکے فروخت کردیا گیا اوربرآمدگی تقریباً 25کروڑ کے مال کی ڈال کر کسٹم حکام کی معاونت سے استغاثہ دے دیا جس
کے بعد پولیس کو بھی سمگلروں کے اس نیٹ ورک نےباقا عدہ حصہ دیناشروع کردیا اور سمگلروں سے منتھلی وصول کرنے کی تمام تر ذمہ داری رانا سجاد اوراس کے بھائی رانا فرحان نے سنبھال لی۔ اس سے قبل سمگلر صرف کسٹم حکام کی ماہانہ خدمت کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق رانا برادران ان سمگلروں سے ہرماہ کروڑوں کی بھتہ وصولی کرتے ہیں کیونکہ ملک بھرمیں ملتان پاکستان کے وسط میں ہونے کی وجہ سے سمگلروں کی جنت بن چکا ہے اوریہاں بڑے بڑے گوداموں میں اربوں روپے کا مال موجود رہتاہے۔ اب صادق خان پٹھان کےنیٹ ورک کورانا برادران سرکاری اداروں سے سہولیات لے کر دیتے ہیں۔
راناشادا







