برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

اذان علی خان نے امریکا میں پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں امریکی حریف کو شکست

پاکستان کے اذان علی خان نے امریکا میں ہونے والا پی ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والی اسکواش آن فائر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 مقابلوں میں پاکستان کے اذان علی خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے اذان علی خان نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی جون راک فیلر کو 1-3 سے شکست دی۔ اذان علی خان نے ایک گیم ہارنے کے باوجود بہترین کم بیک کیا اور میچ اپنے نام کیا۔
برٹش جونیئر اوپن کے سابق چیمپئن اذان علی خان نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان آرمی اور اپنے والد و کوچ آصف خان کے نام کیا۔ انہوں نے بہترین سپورٹ فراہم کرنے پر پاکستان آرمی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں