Property confiscation order of 51 leaders of Pakistan Tehreek-e-Insaf

پاکستان تحریک انصاف کے 51 رہنمائوں کی جائیداد ضبطی کا حکم

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پرحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ 51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، جنرل (ر) اکرم ساہی، شوکت بھٹی، میاں طارق، رانا ساجد شوکت، لالہ اسد اللہ پاپا جبکہ پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔؎

شیئر کریں

:مزید خبریں