جھوٹی خبر یں پھیلا کر تاثر دیا جارہا، جیسے ریاست وجود کھو رہی ہے، آرمی چیف

نیشنل فارمرز کنوینشن سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں،جھوٹی خبر یں پھیلا کر تاثر دیا جارہا، جیسے ریاست وجود کھو رہی ہے، لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کلمہ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے، ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، کیونکہ اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس، گلیشیر، دریا، پہاڑ، اور زرخیز زمین ہے جس سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائے گا، فوج کا اِس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس، گلیشیئر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے، دنیا کا بہترین چاول، کینو، آم،گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں، گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہےکہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پرکام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائےگا، باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائےگا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کا گرین پاکستان انیشیٹیو میں کردار عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائےگا، زرعی مالز میں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، آسان زرعی قرض اور کولڈ اسٹوریج کی چین کو یقینی بنایا جائےگا، جینیٹیکلی انجینیئرڈ لائیو اسٹاک کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائےگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں