برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاکستانی ایتھلیٹ وقار احمد نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
وقار احمد نے نہ صرف ایونٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی بلکہ اپنے گزشتہ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔
سیشلز میں ہونے والی 22 کلومیٹر طویل اور دشوار گزار ٹریل ریس میں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 11 منٹ 39 سیکنڈ میں مکمل کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
یہ ٹریل رن اپنی سخت اور چیلنجنگ نوعیت کے باعث دنیا بھر کے رنرز کے لیے ایک منفرد مقابلہ تصور کیا جاتا ہے، جس میں کھلاڑیوں کو پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات، ساحلی علاقوں اور کٹھن ٹریکس سے گزرنا پڑتا ہے۔
مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ڈینیئل کلاسن نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم وہ 2 گھنٹے 13 منٹ کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر سکے۔
وقار احمد کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کا باعث قرار دی جا رہی ہے، جبکہ ان کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ فٹنس کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں