مظلوم کی آواز “قوم” نے قوم کے دل جیت لئے،کامیاب اشاعت کا سال مکمل ،مشن جاری رکھنے کا عزم

حاجی عبداللطیف شیخ نے چیف ایڈیٹرمیاں غفار‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ‘ عمار نعیم شیخ،عدنان احمد شیخ،سیکرٹری زراعت ثاقب عطیل،ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ‘ سی ٹی او رائو نعیم شاہد کے ہمراہ کیک کاٹا

مہمانان خصوصی نے میاں غفار‘ نعیم احمد شیخ‘ ڈپٹی ایڈیٹر قوم سید قلب حسن‘ چیف رپورٹر رفیق قریشی کو گلدستے پیش کئے،حاجی عبداللطیف شیخ کی طرف سے روزنامہ قوم کی ترقی‘ ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا

ملتان: روزنامہ قوم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر محترم حاجی عبداللطیف شیخ ، چیف ایڈیٹرروزنامہ قوم میاں غفار احمد ،منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل ،ڈائزیکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیاں ،سٹی ٹریفک آفیسر رائو نعیم شاہد ،وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف کامرس ندیم احمد شیخ ، عدنان شیخ عمار نعیم شیخ،سلمان نعیم شیخ ،حمزہ علی شیخ ،محمد ہارون شیخ ،عبد اللہ شیخ اور فاروق صدیقی سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں

ملتان ( رپورٹ: رفیق قریشی‘ جاوید اقبال عنبر‘ تصاویر:خالد اسماعیل ) مظلوم کی آواز’’قوم‘‘ نے قوم کے دل جیت لئے،کامیاب اشاعت کو ایک سال مکمل ہو گئے،سالگرہ پر انتظامیہ نےمشن جاری رکھنے کے کا عزم کا اظہار کر دیا،روزنامہ ’’قوم‘‘ ملتان کی اشاعت کا ایک سال مکمل ہونے پر روزنامہ قوم کے آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر روزنامہ قوم کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ محترم حاجی عبداللطیف شیخ نے چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ‘ ڈائریکٹر سلمان فوڈ عمار نعیم شیخ‘ منیجنگ ڈائریکٹر ہیرو ڈٹرجنٹ پائوڈر عدنان احمد شیخ‘ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ‘ سی ٹی او ملتان رائو نعیم شاہد کے ہمراہ روزنامہ قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر محترم حاجی عبداللطیف شیخ نے ادارہ روزنامہ قوم کی ترقی‘ ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ قبل ازیں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ‘ سی ٹی او ملتان رائو نعیم شاہد نے چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر روزنامہ قوم سید قلب حسن‘ چیف رپورٹر رفیق قریشی کو گلدستے پیش کئے۔ ایڈیٹر رپورٹنگ جاوید اقبال عنبر‘ ایڈیٹر ڈیسک یعقوب سید‘ ایڈیٹر سپورٹس ڈیسک شاہد صدیق‘ کرائم رپورٹر شعیب افتخار‘ چیف نیوز ایڈیٹر غلام دستگیر‘ محمد زین العابدین،عمران عاشق،اظہر گجر،وجاہت بھٹی،ریاض بھٹی،منصور جاوید،یونس علی،ملک فیاض،ابوبکر، خالد اسماعیل‘ اکائونٹنٹ عبدالواجد‘ رائو تنویر‘ ارشد عاربی ‘ آفس ورکرز نعیم شاہد‘ سہیل احمد کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ روزنامہ قوم خطے کی بھرپور نمائندگی کرے گا۔ واضح رہے کہ سالگرہ کے موقع پر دفتر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

ملتان:روزنامہ قوم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر محترم حاجی عبداللطیف شیخ ، چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد ،منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل ،ڈائزیکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ،سٹی ٹریفک آفیسر رائونعیم شاہد ،وائس پریذیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس ندیم احمد شیخ، عدنان شیخ ، عمار نعیم شیخ ، ڈاکٹرظفر چوہدری ،ڈپٹی ایڈیٹر سید قلب حسن ،رفیق احمد قریشی ،جاوید اقبال عنبر،شاہد صدیق ، شعیب افتخار ،یعقوب سید اورغلام دستگیر گفتگو کر رہےہیں

شیئر کریں

:مزید خبریں