Post Views: 121
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے وزیراعظم کو وزارت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور عوام کو گھر کے حصول کے لیے رعایتی قرضوں کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو سستے اور آسان گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔







