رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیا گیا حکم نامہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیا‘ تاحال ڈاکٹر مجیب الرحمٰن بلڈ بینک ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے‘ حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بضد۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ ڈاکٹر مجیب الرحمٰن تاحال اپنی تعیناتی پر حاضر نہ ہوئے۔محکمہ صحت و آبادی حکومتِ پنجاب نے 2 اپریل 2026 کو جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت ڈاکٹر مجیب الرحمٰن‘ میڈیکل آفیسر (BS-18) کو بلڈ بینک صادق آباد میں سینئر بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر کے طور پر فوری تعینات کیا تھا اور انہیں 7 روز کے اندر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں واضح طور پر تنبیہ کی گئی تھی کہ مقررہ مدت میں جوائن نہ کرنے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجیب ا لرحمٰن تاحال اپنی جائے تعیناتی پر حاضر نہیں ہوئے اور احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدستور ڈیوٹی سے گریزاں ہیں۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حساس نوعیت کے شعبے بلڈ بینک میں سینئر افسر کی عدم دستیابی سے سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔







