اوچشریف ( جنرل رپورٹر) اوچشریف موضع اوچ گیلانی میں تعینات صدام پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والے آرڈر پٹواری کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے دوکان مکان کا فرد ملکیت لاکھوں روپے ایجنٹوں کے ذریعے پرانی تاریخ میں دینا معمول عام شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور 8 ماہ گزرنے کے باوجود موضع کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق اوچشریف کے رہائشی رجب حسین نے صحافیوں کو بتایا صدام پٹواری عرصہ دراز سے موضع اوچ گیلانی میں تعینات ھے اسکو سیاسی آشیر باد بھی حاصل ھے اس نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں عوام کا جینا محال کر دیا ھے رجب حسین نے بتایا موضع اوچ گیلانی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے 4 ستمبر 2025 کو ایک لیٹر ممبر بورڈ آف ریونیو لاہور کیجانب سے جاری کیا گیا جس میں واضح لکھا گیا پٹواری بادشاہ اس تاریخ کے بعد اب فرد ملکیت جاری نہ کرے گا اور اپنا سارا ریکارڈ ایک ہفتہ کے اندرمکمل درستگی کے ساتھ انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو بروقت جمع کروانے کا مجاز ھے رجب حسین نے بتایا تاحال ابھی تک ریکارڈ جمع ہونا دور کی بات کرپشن کنگ پٹواری بادشاہ نے اپنی سلطنت قائم کرتے ہوئے ریونیو بورڈ لاہور کے آڈر کو اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے لاکھوں روپے صرف ایک فرد ملکیت پرانی تاریخ میں جاری کرنے پر کمانے لگ گیا اگر محکمہ اینٹی کرپشن اسکے ریکارڈ کی پڑتال کرے تو پرانی تاریخ میں سینکڑوں فرد ملکیت جاری کیے جانے کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا رجب حسین نے بتایا اگر اسکی مزید تحقیقات کی جائے تو اور بھی کئی انکشافات سامنے آئیں گے رجب حسین نے ڈائریکٹر اینٹی کریشن بہاولپور اور کمشنر بہاول پورسے اپیل کی ھے اسکے خلاف فوری نوٹس لے کر کاروائی کی جائے۔







