خدمت سنٹر جہانیاں میں مبینہ کرپشن ،’’قوم‘‘ کی خبر پرانکوائری شروع

آرپی او کا نوٹس، ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال مہر افضل مہار، سب انسپکٹر ندیم اقبال کمپیوٹر آپریٹر وسیم اور شاہد حنیف ودیگر کیخلاف تحقیقات

’’قوم‘‘ کے حقائق سے پردہ اٹھانے پرآر پی او کا ڈی پی او خانیوال کو کرپشن میں ملوث آفسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

جہانیاں(تحصیل رپورٹر) ٹریفک لائسنس بنانے والے خدمت سنٹر جہانیاں میں کرپشن کے حوالے سے روزنامہ قوم ملتان میں شائع ہونے والی خبر پر آر پی او ملتان سہیل چوہدری نے فوری نوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال مہر افضل اور انچارج خدمت سنٹر جہانیاں سب انسپکٹر ندیم کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی مبینہ سرپرستی میں لائسنس حصول کی آڑ میں شہریوں کو ذلیل وخوار کرنے اور ضلعی پولیس آفسران کے نام پر 12 ہزار روپے فی لائسنس وصولی کا انکشاف روزنامہ قوم نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا تھا۔ ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے ٹریفک آفسران کو گزشتہ روز طلب کرکے تحقیات شروع کر دی تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال مہر افضل مہار کی سرپرستی میں ہونے والی خدمت سنٹر جہانیاں میں کرپشن کی شکایات آر پی او ملتان کا نوٹس ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال مہر افضل مہار، سب انسپکٹر ندیم اقبال کمپیوٹر آپریٹر وسیم اور شاہد حنیف اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی مبینہ سرپرستی میں سب انسپکٹر ندیم نے لائسنس حصول کی آڑ میں شہریوں کو ذلیل وخوار کرنے اور ضلعی پولیس آفسران کے نام پر 12 ہزار روپے تک فی لائیسنس وصولی کی مصدقہ شکایات تھیں۔ شہریوں نے بتایا کہ خدمت سنٹر جہانیاں میں تعینات عملہ انٹرنیٹ نہ چلنے کا بہانہ بناکر رات گئے تک شہریوں کو لائنیوں لگائے رکھتا ہے یہی وجہ ہےکہ کرپشن کی وڈیوز اور شہریوں کے بیان وائرل ہونے اور ڈی پی او خانیوال کو مطلع کئے جانے کے باوجود ان کے خلاف ایکشن نہ لیا جا رہا تھا گزشتہ روزکرپشن کی شکایات پر آرپی او ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال مہر افضل اور سب انسپکٹر ندیم کی انکوائری شروع کرا دی اور ڈی پی او خانیوال کو کرپشن میں ملوث آفسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ متعدد شہریوں کو اس خدمت سنٹر میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے شکایات تھیں جس پر نمائندگان قوم نے مکمل معلومات اور ثبوت حاصل کرکے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں