Post Views: 67
پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے۔حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔ان میں مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، مسرت جمشید سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔ جن دیگر رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں ان میں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی،جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔
حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔







