برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو بڑی تقویت، گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شریک نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ ٹیم کے اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل آج صبح کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ٹیم کو باقاعدہ جوائن کرلیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی آمد کی تصدیق اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی کی۔
حیدرآباد کنگزمین اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیل چکی ہے، تاہم ٹیم کو ابھی تک اپنی پہلی کامیابی کا انتظار ہے۔ ایسے میں گلین میکسویل جیسے تجربہ کار اور جارح مزاج کھلاڑی کی شمولیت ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
میکسویل اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مفید باؤلنگ کے باعث میچ کا نقشہ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کی آمد سے ٹیم کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں