آل پروفیشنلز نیوز پرسنز الائنس کی سفارشات پر وفاقی حکومت کی جانب سے عملدرآمد شروع

چاروں صوبوں کے محکمہ اطلاعات اپنے زیر انتظام شہروں میں رجسٹرڈ پریس کلبوں بارے معلومات تین دن کے اندر اندر اپنی اپنی وزارت اطلاعات کو بھجوائیں

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملک بھرکے صحافیوں کی سب سے منظم تنظیم آل پروفیشنلز نیوز پرسنز الائنس کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاھیرہ شاہد ، پریس انفارمیشن آفیسر طارق خان اور وفاقی وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں 30 نومبر کو ہونیوالے میٹنگ میں پیش کی گئی سفارشات پرعملدرآمد کا آغازہوگیا اور اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنر حضرات کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام شہروں میں رجسٹرڈ پریس کلبوں بارے معلومات تین دن کے اندر اندر اپنی اپنی وزارت اطلاعات کو بھجوائیں۔ اس حوالے سے ڈی جی پی آر پنجاب محترمہ روبینہ افضل کی جانب سے بھی پنجاب کی تمام ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو 5 دسمبر2023ء کو ایک خط لکھا گیا کہ تین دن کے اندر اندر معلومات دیں اور ہر ضلع میں ایک ایک منظور شدہ پریس کلب بارے رپورٹ دیں ۔یاد رہے کہ آل پروفیشنلز نیوز پرسنز الائنس کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے درخواست کی تھی کہ ملک بھر کے پریس کلبوں سے حکومتی روابط کو مضبوط کیا جائے اور ان پریس کلبوں کی مالی معاونت کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دی جائیں تاکہ یہ منظم اور فعال ادارے حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکیں اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل اور اہم واقعات سے بھی حکومتی سطح پر آگاہی کا دو طرفہ سلسلہ جاری ہوسکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں