Weekly Horoscope In Urdu Aries To Pisces
Aries weekly horoscope In Urdu
برج حمل
یہ ہفتہ ان افراد کے لیے کافی خوشگوار ثابت ہو سکتا ہے جن کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ شادی ہونے کے حوالےسے تعلقات کے حوالے سے شراکت کے حوالے سے ازدواجی زندگی کے معاملات کے حوالے سے اس ہفتے کی ابتداء بڑے خوشگوار انداز میں ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ خریداری ملوسات کی خریداری پر توجہ رہنا کسی بھی کام کی ابتدا کرنا آپ کے لیے نیک ثابت یا سیر و تفریح کا پروگرام کا بن سکتا ہے۔ اس ہفتے کا درمیان آپ کے اندر نا امیدی مایوسی کی کیفیت کو پیدا کر سکتا ہے۔ محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔اخراجات کا حجم بڑھ جانا یہ بھی آپ کے لیے پریشانی کا باعث ثابت ہو سکتا ہے کہ ضرورت کے تحت آ پیسہ موجود نہ ہونا اور پھر اس کے لیے صبر برداشت حوصلہ آپ کو اپنے اندر پیدا کرنا ہے۔ آپ کے لہجے میں تلخی دوسروں کی دل آزاری کر سکتی ہے۔ تعلقات میںمسائل آ سکتے ہیں رشتے داروں سے تعلقات بگاڑ کا شکار ہو سکتے ہیں ۔نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریاں بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے ۔ا س ہفتے کا اختتام بہرحال آپ کے لیے خوشگوار رہے گا۔ جس میں کاموں میں تسلسل لوٹ کر آئے گا۔ نیند پرسکو ن رہے گی۔ ہفتے کے آخرمیں کوئی خواب دیکھیں تواس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ بیرون ملک سفر کا پلان بن سکتا ہے ۔ کی گئی محنت کا صلہ ہفتے کے اختتام میں آپ کو ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کی قابلیت میں اضافہ ہوگا ۔کچھ نئے افراد آپ کی کا حصہ بنتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ والد کی جانب سے مدد رہے گی۔ متوقع ہے کہ اندرون سفر بھی خوشگوار رہے۔ خاندانی معاملات زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ اور جلد بازی میں کوئی بھی کام مت کیجیے گا۔ بزرگوں کی مشاورت ضرور آپ کے ساتھ شامل ہونی چاہیے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا مقتدر744 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu
برج ثور
ہفتہ کی ابتدا صحت کی خرابی سے ہو تی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اپنی صحت پر خصوصی طور پر توجہ دیں۔ بیماری پر ہونے والا خرچہ بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کو محسوس کریں گے۔رکاوٹ یا کوئی جرمانہ آپ عائد ہو سکتا ہے۔ دھوکہ دہی کے اندیشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی سے قرض لیا ہے تو اتارنے میں دشواری محسوس کریں گے یا ان کے سا تھ مسائل ہو سکتے ہیں ۔ اہم چیز گم ہونے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے۔ ا س ہفتے کے آغاز میں ہی آپ ڈر، خوف، بے چینی کی کیفیت کا شکار رہیں گے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ شفایابی کی طرف لے کر جائے گا۔ کاموں میں بہتری پیدا ہو گی۔ تندرستگی کی وجہ سے آپ بہت سارے ادھورے کاموں کو مکمل کر پائیں گے۔ سیر و تفریح گھومنے پھرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ غیر شدہ شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ۔خریداری پر توجہ ضروری اشیاء کی چیزوں کو حاصل کرنا آپ کا مقصد رہے گا ۔ا س ہفتے کے درمیانی حصے میں اگر شادی شدہ افراد کے مابین کوئی اختلافات چل رہے ہیں تھے تو ان کو بھی سلجھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ ا س ہفتے کے درمیانی حصے میںکسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے فائدہ ہو سکتی ہے کیونکہ ہفتے کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہے۔ رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ نا امیدی پیدا ہو رہی ہے۔ مایوسی پیدا ہو رہی ہے۔ پھر اس کے بعد مالی حالت بھی خراب ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ رشتہ ناطوں میں رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ نوکری میں مسائل محسوس کریں گے ۔افسران بالا کے ساتھ تعلقات خرابی کا شکار ہو سکتے ہیں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا خالق”731دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Gemini Weekly Horoscope in Urdu
برج جوزہ
ہفتے کے آغاز میں آپ کا مزاج کافی خوشگوار رمانوی ہوگا ، دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں گے، کسی ایک دیرینہ خواہش کا پورا ہو جانا آپ کے اندر خوشی پیدا کر ے گا ۔ دوستوں سے ملاقات رہے گی ۔مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہو سکتے ہیں ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہوگی، کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا ۔روحانیت کا عنصر اجاگر ہوتا ہوا دیتا ہے۔ متوقع ہے کہ محبوب سے آپ کی ملاقات ہو جائے، خوشگوار انداز میں اولاد کی ذمہ داریاں نبھانے کا موقع ملے گا۔ بچے باعث راحت ثابت ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری کے امکانات رہیں گے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے مالی حالات کو متاثر کرے گا۔ آپ کے لب و لہجے میں تلخی پیدا کرے گا۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ رہے گا ۔ اگر کسی سے پیسے طلب کرنے ہیں تو دشواری ہوگی ۔ کسی کے اتارنے ہیں اس میں دشواری محسوس کریں، معاملات میں پیچیدگی محسوس کریں گے ۔ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے ،اخراجات کا حجم بڑھ جانے سےمسائل میں اضافہ ہوگا ۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات یا شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ کسی کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں تو شراکت داری میںمسائل پیدا ہونگے ۔ بہرحال ہفتے کا اختتام بہتر رہے گا۔ جس کے اندر آپ کی صحت کی بحالی ہونا پھر اس کے بعد خریداری کرنے کا موقع ملے گا ۔کہیں سے پیسے آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے تھوڑا سا سکھ کا سانس لیں گے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ کسی بھی کام کی ابتداہفتےکے اختتام پر آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتی ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا وارث”707 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu
برج سرطان
10 دسمبر سے ہی گھریلو ذمہ داریوں میں اضافے سے ہو جائے گا ۔آپ کا دل کرے گا کہ زیادہ وقت فیملی کے ساتھ گزار ا جائے ۔ والدہ کی قربت ر ہے گی ۔گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہ سکتی ہے۔ گاڑی سواری کا چیک اپ کروانے کا موقع ملے گا۔ تعمیراتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ زمین ،جائیداد،گاڑی خریدنے میں بھی آسانی ہو سکتی ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمدورفت متوقع ہے۔ ماضی میں کسی چیز پر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج مل سکتے ہیں ۔بے روزگار افراد کے لیے روز بہتر مواقع اس ہفتے کے آغاز میں رہیں گے ۔ نوکری تبدیل کرنے میں آسانی پیش آسکتی ہے ۔اگرکسی سے کوئی کام نکلوانا ہے تو اس ہفتے کے آغاز میں بہتری رہے گی۔ لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ پیٹ کے مسائل پیدا کرے گا۔ بڑی آنت کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ کمر میں درد محسوس کر سکتے ہیں۔ کوئی چھوٹی موٹی بیماری لمبی بیماری کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ بچوں کی صحت کو لے کربھی فکرمندی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ یا بچوں کی تربیت لے کر بھی پریشان ہو سکتے ہیں کہ کہاں پہ غلطی ہوئی ۔ بچے بے ادب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یا بچوں کی ازدواجی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ محبوب سے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ،دوستوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے۔ کسی تقریب میں شرکت کرنے جائیں گے تو واپس بیمار لوٹ سکتے ہیں، یا مایوسی کے ساتھ لوٹیں گے ۔ہفتے کا اختتام آپ کی صحت کے معاملات کو بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ ضرور رابطے میں رہیے گا۔ مہمان گھر تشریف لا سکتے ہیں اور کسی سے پیسے لینے ہیں یا اتارنے ہیں دونوں صورتوں میں مسائل کا سامنا رہے گا ۔قانونی معاملات میں پیچیدگی ،نوکری کے معاملات میں مسائل آ سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا متکبر “662 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Leo Weekly Horoscope In Urdu
برج اسد
لیو والے افراد کو اندرون ملک سفرکرنا پڑ سکتاہے ۔ کسی بیمار کی عیادت یا کسی رشتہ دار سے ملاقات کے لیے جانا پڑ سکتاہے ۔ مختصر کاروبار کرنے والے افراد اس ہفتے کے آغاز میں منافع کو سمیٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں گے لیکن گفتگو کر لینے سے غلط فہمی دور ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔خاندانی امور زیر بحث آئیں گے، بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات اور کے ساتھ ذرا تحمل مزاجی سے پیش آنے کی ضرورت ہے ۔ والد کی صحت کا خیال رکھیں ۔ اس ہفتے آپ کی نیند متاثر رہے گی۔ بے سکونی، بے چینی، بے قابو کی کیفیت کا شکار رہیں گے۔ بیرون ملک سفر میں بھی دشواری کو محسوس کر سکتے ہیں۔ ا س ہفتے کے درمیانی حصہ میںگھر کا ماحول خرا ب ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ والدین کی صحت کو لے کر تشویش رہے گی۔ نوکری،کام کاج کاروبار میںمسائل آ سکتے ہیں ۔ ہر چیز سست روی کا شکار رہے گی۔ اور اپنی ہی کسی غلطی غفلت یا جذباتی پن کی وجہ سے اپنے کاموں کو خود سے بھی خراب کر لیں گے۔ جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے ان کے مثبت نتائج نہ ملنا بھی خرابی کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ بہرحال ا س ہفتے کا اختتام آپ کے لیے پرسکون ہے جس میں بچے باعث راحت رہیں گے۔ دوست مددگار رہیں۔ کاروبار کا منافع ملے گا۔ محبوب سے یا کسی اہم فرد سے ملاقات متوقع ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا منتقم ‘630دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
Virgo Weekly Horoscope In Urdu
برج سنبلہ
برج سنبلہ کیلئے مالی معاملات میں بہتری سے دکھائی دیتی ہے۔ رشتہ داروں سے کوئی مالی مدد معاونت ہو سکتی ہے۔ پرانے دوستوں سے اچانک رابطے کی بحالی رہے گی۔ بزرگ مددگار ثابت ہوں گے۔شادی بیاہ خاندان میں مثبت اضافہ ،رشتہ، ناتوں میں مثبت سوچ پیدا ہو گی ۔دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔اپنی عقل ،حیثیت ،شخصیت ،تعلقات و اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔آپ کو کوئی اچھا معالج مل سکتا ہے جس سے بزرگوں کی صحت بہتری کی طرف جائے گی ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے کچھ اتنا بہتر نہیں ہے ۔اس کے اندر کام کاج مصروفیت بڑھے گی۔ نیند متاثر ہو گی اور والد کی صحت خراب ہونے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں ،مایوسی یا اندرون ملک سفر میں دشواری رہے گی۔ کسی بیمار کی عیادت کرنے جا رہے ہیں اور خود بیمار ہو کے یاانفیکشن لے کے واپس گھر آ جائیں گے ۔خاندانی امور میں بے چینی پیدا ہو گی ۔ بہن بھائیوں سے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔دوستوں کے رویوں سے مایوسی خواہشات کے مطابق چیزیں نہ ہونا آپ کے اندر بے چینی کو پیدا کر سکتا ہے۔ ہفتے کا اختتام مثبت ہے جس میں گھر میں رہ کر پرسکون محسوس کریں گے ۔کہیں سے کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع ،کام کاج کاروبار میں کامیابی ملے گی ۔ کسی اہم فرد شخصیت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ والدہ کے ساتھ راز و نیاز کرنے کا موقع آپ کو ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا باعث ” 621 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیے گا.سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Libra Weekly Horoscope In Urdu
برج میزان
ہفتے کے آغاز میں حوصلہ مندی ،شکر گزاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ اپنی اصلاح کریں گے۔ چہرے پر خوشی شادمانی رہے گی ۔ مزاج رومانوی رہے گا ۔ ا س ہفتے میں بہت کچھ کرنا چاہ رہے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں سنجیدگی رہے گی۔لوگ آپ کی شخصیت سے سحر انگیزی سے متاثر ہوں گے۔ عزت میں اضافہ، ترقی کے حوالے سے خوشخبریاں ملیں گی ۔ بے روزگار افراد کو بہتر مواقع ملیں گے ۔ ازدواجی زندگی کے معاملات بہتر رہیں گے۔ شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ۔ کہیں سے پیسے آنے کی امید ہے ۔ گھر کا ماحول بھی پرسکون رہے گا ۔لیکن ہفتے کے درمیانی حصے کی اگر بات کی جائے تو اس میں اخراجات بڑھ سکتے ہیں ۔آپ کے لب و لہجے میں جو مٹھاس تھی جو اخلاقیات تھیں اب اس کا دامن ہاتھ سے چھوٹتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بات لڑائی جھگڑے تک جا سکتی ہے، تو بحث و مباحثے سے گریز کریں بد پرہیزی آپ کی صحت کو خراب کرے گی ۔آنکھوں کا انفیکشن ہو سکتا ۔اور مسوڑوں ،دانتوں میں تکلیف ہوسکتی ہے ۔ معدے کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔ دوران سفر محتاط رہیں۔ حادثات کا اندیشہ ہے ،گھر سے نکلنے سے پہلے صدقہ خیرات دے کر نکلیں۔ اور دوران سفر کوئی اسم اعظم وظیفہ ضرور اپنی زبان پر رکھیں ۔اور اجنبی افراد سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ سنی سنائی باتوں پر یقین مت کریں ۔ رشتے داروں کے ساتھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ا س ہفتے کا اختتام کی مصروفیت کو بڑھائے گا ۔ان خرابیوں کو ختم کرے گا۔ اور وہ افراد جو ذاتی کاروبار کرتے ہیں ان کے لیے کافی منافع بخش رہے گا ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا رزاق “550 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu
برج عقرب
ہفتے کے آغاز سے ہی اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا ۔ آپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے، غصہ ،بے انتہا چڑچڑا پن آپ کے ناک پر سوار رہے گا ۔ تو تھوڑا سا تحمل مزاجی کےساتھ اس ہفتے کو گزاریں۔ اس پورےہفتہ میں آپ کو بہتر ثمرات نہیں ملیں گے۔کیونکہ آ پ رکاوٹیں محسوس کریں گے۔ بنے بنائیں کام اچانک بگڑ سکتے ہیں ۔اہم ملاقاتیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔ رشتہ ناطوں میں رکاوٹیں آ سکتی ہیں ۔شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ اور بس دل کرے گا کہ سب چھوڑ چھاڑ کے کہیں بھاگ جائیں ۔بس تھوڑا سا انتظار کرنا ہے یہ بھی تھوڑا سا مشکل ضرور ہے۔ آپ کی صحت بھی متاثر رہے گی۔ قرض کے معاملات میں دشواری رہے گی ۔اگر آپ نے کسی سے ادھار لیا ہےتو اس کو اتارنے کے لیے قدرت آپ کو موقع دے گی ۔یا وہ افراد جو امیگریشن اپلائے کر رہے ہیں بیرون ملک جانا چاہ رہے ہیں ان کے امیگریشن کے معاملات میں آسانی رہے گی۔ سر درد ہو سکتا ہے ۔بلڈ پریشر بڑھ سکتاہے ۔ آپ کی شوگر متاثر ہو سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ اپنی باتوں کو اپنے حد تک محدود رکھیں کیونکہ نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس پورےہفتے میں جادو ٹونے کے اثرات ، رکاوٹیں آپ کو تنگ کر سکتی ہے۔ آپ کی نظر روحانی طور پر ذرا کمزور ہے جس کی وجہ سے نظر بد کا شکار رہیں گے ۔صدقہ خیرات اس پورےہفتے میں کھول کر دیں ۔ ہفتے کے آخر میں تھوڑا سا ریلیف ملے گا۔ اور ان خرابیوں سے جان کی خلاصی ہوگی مالی طور پہ چیزوں کا بہتر ہو تا دکھا ئی دیتا ہے ۔ پھر آپ کی صحت کا بہتر ہو جانا، رشتہ میں بہتری کے امکانات ہیں، اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا متعالی”551 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu
برج قوس
ہفتہ کے ابتدا میںکام کاج کاروبار میں منافع سے دکھائی دیتی ہے۔ مصروفیت کا رجحان بے تحاشہ رہے گا ۔بہن بھائی آپ کے لیےمدد گار رہیں گے، کسی تقریب میں شرکت، دوستوں سے گپ شب ہوگی ، مستقبل کے حوالے سے بہتر مشاورت کرنے کا موقع ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اگر دیکھوں تو کوئی ایک دیرینہ خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔ بچوں کی ذمہ داری بہتر انداز میں نبھانے کا موقع ملے گا، تعلیمی اعتبار سے مصروفیت بھی بڑھتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ پیدا کرے گا مشکلات خرچہ بڑھائے گا۔ صحت خراب کرے گا ،قانونی معاملات میں دشواری محسوس کریں گے۔ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے، شریک حیات کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ نظر بد جادو ٹونے جیسے اثرات آپ کو متاثر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اور کوئی اہم چیزیں گم ہو سکتی ہیں، آپ کو بہت پیارا چھوڑ کر بھی جا سکتا ہے ۔ بہرحال اس ہفتے کا اختتام آپ کی صحت کو بہتر کرے گا ۔رشتے نعتوں میں بہتری پیدا کرے گا۔ غیر شادی شدہ افراد کی ہفتے کے آخر پہ بات چلنے کے امکانات ہیں، اور ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون دکھائی دیتے ہیں۔ گھر سے باہر کھانا پینا ہوگا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے اور خریداری کرنے کا موقع بھی ملے گا ،رشتے داروں سے ملاقات بہتر انداز میں ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ زمین جائیداد کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تو اس میں بھی آسانی رہے گی۔ والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔ خاص طور پہ والد کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک سے کوئی مالی مدد معاونت بھی ہو سکتی ہے۔ اولاد کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ ان کی صحت پر بھی خصوصی طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا شکور”536دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu
برج جدی
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بے روزگار افراد کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے کہ نوکری مل جانا ،کوئی کام کاج کے حوالے سے مثبت پیش رفت دکھائی دیتی ہے۔ آپ کی عزت میں اضافہ، دوسروں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں گے۔ ترقی کے حوالے سے بھی آسانی رہے گی۔ دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ۔کسی اہم شخصیت سے یا کوئی ایسی شخصیت بھی آپ کو مل سکتی ہے ،جس سے طویل عرصہ پہلے آپ ملنا چاہ رہے تھے ۔اچانک ملاقات خوشی پیدا کرے گی۔ گھر کی ذمہ داریوںمیں اضافہ گھر میں مہمان آ سکتے ہیں۔ زمین جائیدادکے حوالے سے مصروفیت بڑھ سکتی ہے۔ گھر کی تزئین و آرائش میں مصروفیت رہے گی ۔شریک حیات مددگار اور معاون ثابت رہے گا۔ ا س ہفتے کا درمیانی حصہ اور اختتام آپ کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔ اچھی چیزیں تو اس ہفتے کے آغاز میں آپ نے دیکھ لیں لیکن آگے خواہشات کا پور ا نہ ہونے کا ایک سلسلہ شروع ہوگا ۔دوستوں کے رویوں سے مایوسی پیدا ہونے کا سلسلہ، پیدا ہونا، کام کاج کاروبار میں نقصان، محبوب سے لڑائی جھگڑا بچوں کی جانب سے بے ادبی بے چینی ان کے ازدواجی زندگی ان کے اور ان کی کسی نہ کسی حوالے سے ان کی زندگی کے معاملات کی آپ کو جھیلنی پڑے گی ۔اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔صحت خراب رہے گی، نظر بد کا شکار ،جادو ٹونے جیسے اثرات سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہ سکیں گے ۔صدقہ خیرات ا س ہفتے جی کھول کر دیجیے گا۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی ،قرض اتارنے میں دشواری کو محسوس کریں گے۔ کوئی آپ کے پیسے لے کے رفو چکر بھی ہو سکتا ہے۔ دھوکہ دہی کے اندیشے کو ہم رد نہیں کر سکتے۔ کوشش کریں کہ اپنے ہمراض اور مخلص لوگوں کے زیادہ قریب رہیں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا رشید ” 514 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu
برج دلو
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی نصیبی آوری کرتے ہوئے شروع ہو رہا ہے۔ آپ درینہ پیچیدہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرتا ہوا دکھائی دیتے ہیں ۔ آپ کی قابلیت میں اضافہ بیرونی ملک سفرکے حوالے سے معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ اس ہفتے کے پہلے دو دن کوئی بھی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ مستقبل کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت یا اشارے آپ کو مل سکتے ہیں ۔والد کی جانب سے حمایت رہے گی کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔ بہن بھائی آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔روحانیت کا عنصر اجاگر ہو گا ،اپنی صحت کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کر رہے ہیں کہ کسی ورزش کا بھی آغاز یا نماز کی پابندی کریں ۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے اتنا اچھا نہیں ہے ۔ اس میں رکاوٹیں رہیں گی، چلتی ہوئی نوکری میں دشواری کو محسوس کرنا یا اچانک کیریئرمیںمسائل پیدا ہونا ،کوئی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔نوکری کے حصول میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے ،گھر کا ماحول کشیدہ رہے گا ۔ کوئی چیز خراب ہو سکتی ہے، آپ کی کوئی سواری گاڑی خراب ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ دوران سفر حادثات کا بھی اندیشہ ہے ،محتاط رہیں ۔والدہ کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کسی بھی کام کو اگر شروع کرنا ہے تو ا س ہفتے کے درمیانی حصے کا انتخاب مت کیجئے گا ۔اس ہفتہ کا اختتام بہرحال آپ کے لیے بہتر ہے کہ ا س ہفتے کے آخری دن ہیں اس میں کچھ کام کاج کاروبار میں تیزی کا رجحان رہنا ،آن لائن ٹریننگ اسٹاک کے حصص میں دلچسپی رکھنے والے مفافع کو سمیٹ سکتے ہیں۔ہفتےاختتام پرکسی تقریب میں شرکت متوقع دوستوں سے ملاقات اچھے انداز میں ہونا مستقبل کے حوالے سے کوئیمنصوبہ بندی ہونا، محبوب سے ملاقات متوقع رہے گی۔ بچوں کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بہن بھائی معاون رہیں گے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا متین “500 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے سا تھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا بڑھتے ہیں۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu
برج حوت
ہفتہ ابتدا سے ہی نا امیدی مایوسی سے دکھائی دیتی ہے۔ رکاوٹیں ، مالی مسائل، تعلقات میںمسائل، لب و لہجے میں تلخی ،بے چینی، گھبراہٹ جیسے معاملات سر اٹھا سکتے ہیں۔ سسرال ،رشتہ داروں ، ہر چیز کے اندر دقت پریشانی کو محسوس کریں گے۔ ایک انجانہ سا ڈر خوف آپ کو آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس پورےہفتے میں کسی بھی کام کی ابتدا مت کیجیے۔یہ پورا کا پوراہفتے آپ کے لیے انتہائی بھاری رہ سکتا ہے۔ خاص پہلے پانچ دن آپ کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا کریں گے۔ جس میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوران سفر مشکلات، اجنبی افراد آپ کو مسائل سے دوچار کر سکتے ہیں ۔ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے، نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں بے جا اضافہ پریشانی کا باعث بنے گا، اور یہی عالم اس ہفتے کے درمیانی حصے میں بھی ہے۔ کاموں میں تسلسل نہ ہونا ،آپ کے اندر بے چینی کو بڑھا سکتا ہے، اندرون ملک یا بیرون ملک سفر دونوں میں دشواری رہ سکتی ہے، والد کے ساتھ اختلاف ہو سکتے ہیں ،با ادب رہیں اور بہتر وقت کا انتظار کریں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ بھی اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ،پڑوسیوں سے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ، ساتھیوں کے ساتھ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، اور اس ہفتے کا بہرحال اختتام ان خرابیوں کو ختم کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ، تھوڑا سا آپ کو ریلیف ملے گا ۔جو کام رکے ہوئے تھے کچھ بہتر انداز میں ہوں گے ۔آپ کے بچے آپ کے لیے معاون رہیں گے ،آپ کا محبوب آپ کے لیے مددگار ثابت ہو جائےگا۔کوئی روحانی پیشوا یا کسی کی کوئی دعا آپ کے کام آجائے اور اس وجہ سے آپ کی چیزوں میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔ بے روزگار افراد کو بھی کسی کی دعا لگ سکتی ہے ۔تو کوشش کریں اس ہفتہ میں جتنی دعائیں سمیٹ سکتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا فتح”479 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔







