کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمتی دھات عام خریدار کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں رہے۔
ملکی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 735 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 103 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 488 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔






