لیہ میں ہولناک حادثہ، بس ٹریکٹر ٹرالی تصادم، ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد مسافر زخمی-لیہ میں ہولناک حادثہ، بس ٹریکٹر ٹرالی تصادم، ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد مسافر زخمی-میٹرک پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، ملتان میں لڑکیاں، بہاولپور، ڈیرہ میں لڑکے بازی لے گئے-میٹرک پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، ملتان میں لڑکیاں، بہاولپور، ڈیرہ میں لڑکے بازی لے گئے-ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، معطل اے ایس آئی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، معطل اے ایس آئی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز، امریکا کو 3-0 سے شکست-آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز، امریکا کو 3-0 سے شکست-آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز، امریکا کو 3-0 سے شکست-شادی کے بعد مردوں کو والدین پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، ندا یاسر کا مؤقف

تازہ ترین

مظفر گڑھ: ایک ماہ میں بستی کے 9 بچے بیماری سے انتقال کر گئے

مظفر گڑھ(قوم نیوز) مظفر گڑھ میں ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے۔مظفر گڑھ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے تیز بخار اور منہ پر سوجن سے بیمار ہوئے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے تیز بخار ہوتا ہےپھر ان کے منہ پر سوجن ہو جاتی ہے اور دو سے تین روز میں بچے انتقال کر جاتے ہیں جو بچے انتقال کر گئے ان کی عمریں ڈیڑھ سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ڈاکٹرز اور محکمۂ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچیں اور بیمار ہونے والے 11 مزید کم عمر بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 37 کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور متاثرہ بچوں میں وائرل نمونیہ کی تشخیص ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کے والدین بچوں کے بیمار ہونے پر انہیں ہسپتالوں میں نہیں لے گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوئی۔حکام نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید بچوں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے اور ہسپتال میں داخل بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں