راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نےسماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے عمران خان کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چییئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رہیں گے۔نیب کے سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، بیرسٹرعمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ نیب تفتیشی ٹیم اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔







