Post Views: 50

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملک بھر کے صحافیوں کی منظم اور فعال تنظیم آل پروفیشنل نیوز پرسنز الائنس کا نمائندہ وفد رواں ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی دعوت پر اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرے گا اور ملک بھر کے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے اے پی این اے کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مشاورت ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی تقریر کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ کچھ مسائل تو وہ پائپ لائن میں تجاویز اور ابتدائی فیصلوں کی صورت میں رکھ کر مانیں گے اور جو فوری حل کئے جا سکے ان کا حل باہمی مشاورت سے نکالیں گے کیونکہ ایک صحافی اور پھر سندھ کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق کی وجہ سے وہ خود بھی بہت سی آگاہی رکھتے ہیں۔







