مرزازوہیب کی بحالی پر وی سی اور رجسٹرار کی ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سٹے آرڈر کیلئے رٹ
ریمیڈی آف اپیل استعمال کئے بغیر سٹے نہیں مل سکتا:وکیل،اسسٹنٹ پروفیسر کیس میں رائے
ملتان(سٹاف رپورٹر ) این ایف سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ملتان میں سٹے آرڈر کیلئے رٹ دائر کر دی جس کا رٹ نمبر 17649/23 ہے۔ جس کا ٹائٹل این ایف سی یونیورسٹی بنام وفاقی محتسب وغیرہ ہے اور یہ رٹ کل بروز سوموار جسٹس رضا قریشی کی عدالت میں فکس ہے۔ واضح رہےکہ وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف سٹے نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلے میں جب ملتان کے ایک سینئر وکیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ریمیڈی آف اپیل استعمال کیے بغیر سٹے نہیں مل سکتا۔قبل ازیںہراسمنٹ کیس میں وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں باعزت بری ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر مرزا زوہیب10 نومبر بروز جمعہ کو بحالی کے فیصلے کے مطابق این ایف سی یونیورسٹی ملتان پہنچے تو یونیورسٹی انتظامیہ نے وفاقی محتسب کے فیصلے کی اپنی لیگل ٹیم سے تشریح کرانے کا کہ کر انجینئر مرزا زوہیب کی جوائننگ لینے سے
انکار کر دیااورانہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ جیسے ہی لیگل ایڈوائزر کی تشریح کے بعدنوٹیفکیشن جاری ہو گا آپ کو مطلع کر دیا جائے گا ۔







