سابق صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک، قاسم لنگاہ اور سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید اختر انصاری، ملک سلیم اختر لابر، میاں طارق عبداللہ نے جہانگیر ترین سے معاملات طے کر لئے
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی کے اگلے دورہ ملتان میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے ان سیاسی شخصیات سمیت متعدد مزید اہم افراد کی شمولیت کا بھی اعلان متوقع
گیلانی فیملی کی اہم شخصیات اور جلالپور پیروالا سے دیوان فیملی کا بھی جہانگیر ترین سے بھرپور رابطہ ، ان کی لوکل سطح پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے اعلان کابھی امکان ہے:ذرائع
ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے6 سابق اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا جبکہ ملتان سے گیلانی فیملی اور جلالپور پیروالا سے دیوان فیملی کی اہم شخصیات سے کسی بھی طور پر ایڈجسٹمنٹ کے لئےجہانگیر ترین کا رابطہ ہے۔ملتان سے تعلق رکھنے والے 6 سابق ایم پی ایز کے معاملات طے ہو چکے ہیں اور جلد پریس کانفرنس کے ذریعے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے جہانگیر ترین کے دورہ ملتان میں اہم سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے اپنے معاملات طے کئے۔ ان میں سابق صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک، قاسم خان لنگاہ اور سابق ایم پی ایز ظہیرالدین خان علیزئی، جاوید اختر انصاری، ملک سلیم اختر لابر، میاں طارق عبداللہ نے جہانگیر خان ترین سے اپنے اپنے معاملات طے کر لئے ہیں اورپیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے اگلے دورہ ملتان میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے ان سیاسی شخصیات سمیت متعدد مزید اہم سیاسی افراد کی شمولیت کا بھی اعلان متوقع ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق ملتان سے گیلانی فیملی کی اہم شخصیات اور جلالپور پیروالا سے دیوان فیملی کا بھی جہانگیر ترین سے بھرپور رابطہ ہے اور ان کی لوکل سطح پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ کا اعلان بھی متوقع ہے۔







