Post Views: 157
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق، عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں دونوں بہنوں کی مسلسل عدم پیشی پر یہ فیصلہ سنایا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔







