Post Views: 171
اسلام آباد:ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینے کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سات گرفتار افسران کے استعفے وزارتِ داخلہ کو موصول ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے یہ استعفے دو روز قبل وزارتِ داخلہ کو ارسال کیے تھے، تاہم وزارتِ داخلہ نے تاحال ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔گرفتار افسران میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، متعدد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ان پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت وصولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد ہیں۔






