مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستانی برآمدات پر اثرات نمایاں ہونے لگے

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 32 ارب ڈالر سے کم ہوکر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئیں، یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، جن میں ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، چینی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بھی 10 کروڑ ڈالر کی کمی سامنے آئی، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کے لیے برآمدات میں 59 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تجارت اور سامان کی ترسیل کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں، جس سے برآمدی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کے لیے اقدامات اور کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں