حریم فاروق کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث، لباس کی فٹنگ پر صارفین کے ملے جلے تبصرے

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچنگ تقریب میں ان کا نیا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حریم فاروق نے تقریب میں شرکت کے لیے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی زیب تن کی، جس کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ شامل تھا۔
تقریب کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے اداکارہ کے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے وزن سے متعلق بھی تبصرے کیے۔
دوسری جانب متعدد صارفین نے حریم فاروق کا دفاع کرتے ہوئے وزن پر ہونے والے تبصروں کو نامناسب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رکھنا چاہیے اور ذاتی جسمانی ساخت کو موضوع نہیں بنانا چاہیے۔
حریم فاروق ان دنوں اپنی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی، جبکہ شمون عباسی بھی فلم کا اہم حصہ ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں