خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس،اہم پیشرفت

لاہور: ضلعی کچہری لاہور نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ضمانت ملزم کا قانونی حق تصور کی جاتی ہے، تاہم ناقابلِ ضمانت جرائم میں یہ حق لاگو نہیں ہوتا۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم کے موبائل سے قابلِ اعتراض ویڈیو بنائی گئی، جو ایک سنگین سائبر کرائم ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے مقدمات معمولی نوعیت کے نہیں ہوتے کیونکہ یہ متاثرہ افراد کی ساکھ اور نجی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ مقدمے میں شامل دفعات ناقابلِ ضمانت ہیں۔ فیصلے کے مطابق ملزم کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جہاں اس کی سزا معطلی کی درخواست منظور کی جاچکی ہے۔
ضلعی عدالت نے موجودہ مقدمے میں ملزم ممنون حیدر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں