سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت

تازہ ترین

ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور رابطوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور تہران متعدد معاملات میں لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم اگر طے شدہ امور پر عمل درآمد نہ ہوا تو امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔
نیٹو کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت سازگار ماحول میں جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کئی اہم نکات پر تعاون کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے اپنے وعدوں اور طے شدہ نکات پر عمل نہ کیا تو واشنگٹن کے پاس دیگر راستے بھی موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہی اقدامات کیے جائیں گے جو امریکی مفادات کے لیے ضروری ہوں گے۔
انہوں نے ایران کو منجمد اثاثوں سے رقوم فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کو کسی قسم کی مالی امداد یا فنڈز جاری نہیں کیے۔ ان کے مطابق ایسی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور بحری جہازوں پر اضافی مالی بوجھ یا ٹول عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو امریکی زرعی مصنوعات اور خوراک خریدنے پر غور کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے منجمد ایرانی اثاثوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نیٹو اور یورپی اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بعض یورپی ممالک نے امریکا کی توقعات کے مطابق تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے برطانیہ، جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو بھی اس معاملے میں امریکا کی مکمل حمایت نہ کر سکا۔
یوکرین جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس تنازع نے عالمی دفاعی صنعت پر نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں، تاہم امریکا اب بھی دفاعی اور عسکری میدان میں مضبوط پوزیشن رکھتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور ایران کے ساتھ جاری رابطوں کے نتائج مستقبل قریب میں سامنے آ سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں