علی پور کچہ، پولیس 3 مغوی بازیاب کرانے میں ناکام، ڈاکو ظفری کی چوکیاں اڑانے کی دھمکی

علی پور،علی والی،خیرپورسادات(نامہ نگار،نمائندہ قوم) تھانہ کندائی پولیس تین مغوی بازیاب کرانے میں تاحال ناکام، سرکی کچہ میں خوف کی علامت، ڈاکوظفر عرف ظفری جھبیل کی ایس ایچ او کندائی سمیت پولیس کو دریائی چوکیاں ختم کرنے کی دھمکیاں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ڈی پی او مظفر گڑھ جدید اسلحہ اور مزید نفری کے ہمراہ ٹھکانوں تک پہنچ گئے گھیرا تنگ کردیاگیا ۔سہولت کار قابو کر لیے ،ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انجام تک پہنچائیں گے،(ڈی پی او مظفرگڑھ)،تفصیلات تحصیل علی پور تھانہ کندائی اور خیر پور سادات کے علاقہ جات سے بیس کے قریب اشتہاری گینگ نے تاجر سمیت چار افراد افراد کر لیے گذشتہ روز پولیس کی کامیاب حکمت کے تحت ایک تاجر شاہد کو بازیاب کرا لیا تھا تاہم دیگر دیگر تین مغوی ڈاکو کے پاس ہیں اور ڈاکو گینگ نے پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کے زمینداروں اور نمبر داروں سے گندم کاشت کرنے کے عوض بھتہ مانگ لیا ہے جس کے بعدشہری وزمیندار خوف کے باعث علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ گذشتہ روز پھر اچانک سے کچہ کے علاقہ میں دہشت کی علامت مجرم اشتہاری ڈکیت ظفر عرف ظفری جھبیل کا وڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو ا ہے،جس میں ڈاکو ظفر جھبیل پولیس افسران کو پیغام دیتے ہوا دھمکا رہا ہے کہ تحصیل علی پور کچے میں نئی قائم پولیس دریائی چوکیوں سمیت عارضی پکٹس فوری ختم کر دیںوگرنہ سنگین نتائج کی د ھمکی دی ہے، واضح رہے کہ تین مغویان عبدالرشید،جنید اور معشوق تاحال ڈاکوئوں کے قبضہ میں ہیں تاحال تھانہ کندائی پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے۔مغویاں کی عدم بازیابی پر دریائے سندھ تھانہ کندائی ،خیر پورسادات کچے کے مواضعات کے زمیندار بھتہ کی دھمکیوں کے خوف کے باعث نقل مکانی کر کے علی پور پہنچ گئے ہیں ۔ایس ایچ او کندائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ھر جگہ ریاست کی رٹ قائم ہے نو گو کوئی ایریا نہیں ھے ویڈیو وائرل کرنے والوں کی نگرانی جاری ھے دوسری جانب ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی حکمت عملی کے باعث پولیس سرکل علی پور نے ڈاکووں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے، ایک بازیاب ھے خطرناک اشتہاری اور سہولت کار قابو کر لیے جس سے ڈاکووں کی کمک کے راستے بند ہونے سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار اور خوف زدہ ہیں،جلد مغویان بازیاب کرا لیں گےاور جرائم پیشہ ڈاکو سابقہ گینگز کی طرح اپنے انجام کو جلد پہنچیں گے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے کچہ کے علاقہ میں ڈیرے ڈال دیے تاکہ پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں