ملتان (جنرل رپورٹر)مقبول فلمی گیت’’گڈی توں منگوا دے پٹرول میں پواں دی آں‘‘سے با ت ہوٹر والی گاڑی تک جا پہنچی۔ اداکارہ کو سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں تھیٹر سےبٹھا کر ساتھ لےجانیوالا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا،وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ ملتان کے تھیٹر سے اداکارہ کو رات گئے نیلی بتی لگی سرکاری ہوٹر والی گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے جیسے ہی ڈرامہ کے اختتام پر معروف اداکارہ جویریہ چوہدری کو اپنے ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا کہ ایک نجی چینل کا رپورٹر اپنی کمرہ ٹیم کے ساتھ موقع پر آن پہنچا۔ کیمرہ مین نے دلچسپ سنسنی خیز صورتحال کی ویڈیو بنانا شروع کی تو تھیٹر سے باہر نکلنے والے شائقین کا بھی کار کے گرد جمگٹھالگ گیا۔ موقع کی تاک میں کھڑے رپورٹر نے اپنا مائیک کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کی جانب بڑھایا ہی تھا کہ وہ سٹپٹا گیا اور رپورٹر کو انگلی گھماتے ہوئے سخت لہجے میں کیمرہ بند کرو بولنے اور دھمکانے لگا جب بات نہ بنی تو رپورٹر کے سوال پر کہ فرنٹ سیٹ پر کون ہے کہ استفسار پر پہلے اپنی اہلیہ بتا دیا جب رپورٹر نے کہا کہ یہ تو اداکارہ جویریہ چوہدری ہے تو وہ آئیں شائیں بائیں کرنے لگا۔ موقع پر موجود اور تھیٹر ڈرامہ سے زیادہ دلچسپ صورتحال سے محظوظ ہوتے ہوئے شائقین کا رش بڑھتا دیکھ کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی اداکارہ نے خود کو نیم لیٹنے کی کوشش کے ذریعے خود کو چھپانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تو لوگ اسے پہچان چکے تھے۔ تماشہ بنتے ہوئے ہوٹر والی گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا ہاتھ ہارن پر اور پاؤں گاڑی کی سپیڈ والے ایکسیلیٹر پر رکھ دیا۔ گاڑی کے سامنے لگے عوامی رش نے سائیڈ پر ہو کر اپنی جان بچائی اور کار والا گاڑی تیزی سے بھگاتا ہوا تھیٹر حدود سے نکل گیا۔اس سنسنی خیز واقعہ بارے شائقین کے ردعمل کی صورت یہ چہ میگوئیاں کی جاتی رہیں کہ یہی ہوٹر والی گاڑی ایل ای بی 926 پہلے بھی متعدد بار ملتان کے تھیٹروں کی حدود میں دیکھی جاتی رہی ہے اور ہم یہی سمجھتے رہے کہ سرکاری افسر مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ڈرامہ چیک کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن یہ تو آج انکشاف ہوا کہ تھیٹر ڈرامہ سے زیادہ دلچسپ ڈرامہ تھیٹر کے اوپن ایئر میں رچایا جاتا ہے۔دریں اثنا فنکاروں نے تصدیق کی کہ ہوٹر والی گاڑی میں اداکارہ کو بٹھا کر ساتھ لے جانیوالا ڈرائیور کا یہ معمول تھا ٬۔ایک تھیٹر کی انتظامیہ نے تو اپنی حدود میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر رکھی تھی ٫ ۔گزشتہ شب بھی اداکارہ گاڑی میں موجود تھی جس کا نام جویریہ خان ہے اور وہ جویریہ چوہدری کے نام سے بھی آج کل ڈرامے کر رہی ہے اور گاڑی ڈرائیو کرنے والا ایک سرکاری محکمے کا افسر ہے ٬۔








