راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

ہاؤسنگ سکیم کی منظوری سے قبل تشہیر، فروخت، منتقلی پر پابندی: نیب، ایم ڈی اے اتفاق

ملتان(عوامی رپورٹر) شہریوں کو مالی دھوکہ دہی سے بچانے اور ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے قومی احتساب بیورو ملتان اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔یہ فیصلہ نیب ملتان میں منعقدہ “تدارک بدعنوانی کانفرنس” کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نے کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کا موضوع “ہاؤسنگ سیکٹر میں ایم ڈی اے کی کارکردگی میں انتظامی بہتری اور عوام کو مالی دھوکہ دہی سے بچاؤ” تھا، جس میں ہاؤسنگ قوانین کے مؤثر نفاذ اور انتظامی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی حتمی منظوری سے قبل پلاٹوں کی فروخت، منتقلی یا تشہیر پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گی۔ بغیر منظوری سکیموں کی فیسوں کی وصولی، رہن معاہدے یا ریونیو ریکارڈ میں اندراج کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نیب اور ایم ڈی اے نے مؤثر تعاون کے ذریعے قواعد و ضوابط کے نفاذ کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مفاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نے کہا کہ فراڈ پر مبنی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں