راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہباز شریف اور عاصم منیر کے اعزاز میں خیرمقدمی مہم کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں اہم شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
ان بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے: “پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے”۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چلائی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی سراہا گیا۔
سوشل میڈیا پر بھی “#PakistanRisingStronger” کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جہاں عوام نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں