جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے یہ وارنٹس جاری کیے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 کے تحت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر پہلے ہی مقدمے میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
عدالت کے مطابق، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں