راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

مسلم ممالک کی غزہ امن منصوبے کی حمایت، فلسطینی ریاست کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان سمیت اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کی تائید کی ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسلم ممالک امریکا اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاکہ منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔
اس منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو، انسانی امداد کی بروقت ترسیل، قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی فوجوں کا انخلا اور دو ریاستی حل کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا عزم شامل ہے۔
وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں اور خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں