راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اجازت

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ جج امجد علی شاہ نے وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ آج جمعرات کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔
عدالت کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ہدایت کی گئی کہ ملاقات کروانے کے بعد کل جمعہ تک عمل درآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا گیا ہے اور انہیں آج ہی ملاقات کی اجازت مل گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں