برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

ایشیا کپ: سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف کھیلنے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ میں حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے، جبکہ حسن نواز نے اب تک ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھائی۔ وہ عمان کے خلاف 9، بھارت کے خلاف 5 اور یو اے ای کے خلاف صرف 3 رنز بنا سکے۔ تاہم حسن نواز کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو وہ 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی بدولت 449 رنز بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح لازمی ہے تاکہ فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رہ سکیں، بصورت دیگر معاملہ “اگر مگر” پر جا سکتا ہے۔
قومی ٹیم سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں