راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک۔سعودی معاہدے پر مریم نواز کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید ان کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دو سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ دو ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا اصل کردار کتنا محدود تھا، حقیقت یہ ہے کہ محنت کسی کی اور کریڈٹ کوئی اور لے رہا ہے۔ مشیر اطلاعات کے مطابق موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دے کیونکہ عوام بھوک اور فاقوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم کو سعودی عرب کی طرح افغانستان کا بھی دورہ کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلقات اور ایک دفاعی معاہدہ وقت کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں