برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل باضابطہ طور پر قومی ٹیم کے اسکواڈ کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ذہنی مضبوطی اور اعتماد بحال کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی تھی اور بھارت نے یہ مقابلہ آسانی سے اپنے نام کر لیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں