راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

لاہور: سیکریٹری ماحولیات پنجاب صلوت سعید کی ہدایات پر سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں رجسٹرڈ ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صرف اگست 2025 میں ہی 755 نئی ای بائیکس کا اندراج ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ای بائیکس کے استعمال سے دھوئیں، شور اور ٹریفک دباؤ میں واضح کمی آرہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو 5 گرین کریڈٹ کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے تحت ای بائیک کی خریداری اور رجسٹریشن پر 50 ہزار روپے براہِ راست بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ میں منتقل کیے جاتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ دوسری قسط کے طور پر 50 ہزار روپے کے اجرا کے لیے شہریوں کو 6 ماہ کے دوران 6 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کرنا لازمی ہے، جس کا ڈیٹا گرین کریڈٹ ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
ساجد بشیر نے کہا کہ ای بائیکس نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ یہ کم اخراج والی ٹرانسپورٹ کا مستقبل بھی ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جبکہ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں