عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے اندرونی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

یہ سماعت دو رکنی بینچ نے کی جس کی سربراہی ممبر سندھ کر رہے تھے۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا لیکن پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ حکام نے مزید کہا کہ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بھی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا، ایسے میں وہ بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے ساتھ کس طرح وابستہ رہ سکتے ہیں؟

بعد ازاں کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں