راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

متاثرین کی بحالی ترجیح، مخالفین تنقید کرتے ہیں وزیراعلی کام کیوں کر رہی: مریم نواز

میانوالی ( قوم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین وقت کا کھانا دے رہے ہیں، مخالفین تنقید اس بات پر کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کے اعتبار سے بدترین نظام گجرات کا ہے، گجرات کے لوگ حکمران بھی رہے لیکن اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ جب مجھ پرتنقید ہوتی ہے تو حیرانگی ہوتی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں، ان کو باتیں کرنا اور گالیاں دینا آتی ہیں کام کرنا نہیں آتا، تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، امدادی ٹیموں نے سیلاب متاثرین کی قیمتی جانوں کو بچایا، متاثرین کے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا، سیلاب کے بعد ابھی تک پنجاب میں کوئی وباء نہیں پھوٹی، الحمد للہ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں سی ایم کیوں باہر نکلتی ہیں، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، سی ایم لیڈ کرتا ہے اوراس کے پیچھے ٹیم کام کرتی ہے، باقی صوبے ایسے ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی وہاں سی ایم اور نہ سسٹم کام کرتا ہے۔مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ان کا وزیراعظم تھا تو شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، ان کا وزیراعظم کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا، سیلاب آنے کے 15 دن بعد ہوش آیا اور پھر فوٹوسیشن کروائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے، اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں