راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

اوچ شریف: سیلاب متاثرین کی کشتی کھانا لے جاتے ہوئے الٹ گئی

بہاولپور: تحصیل اوچ شریف کے علاقے بیٹ بکھری میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا اور نجی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سوار افراد اپنے گھروں میں مقیم لوگوں کے لیے کھانا لے جا رہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ جلال پور پیروالا سے آنے والا سیلابی پانی تحصیل احمدپور شرقیہ کے دریائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں احمدپور شرقیہ کے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم بہت سے لوگ اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں اور نکالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی محفوظ جگہوں پر منتقلی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں