راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس بھی زیر سماعت ہوں گے۔ اس کیس کے لیے ہائی کورٹ نے 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔
بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیج کر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
یاد رہے کہ پہلے یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر تھا، جنہوں نے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔ تاہم ان کے ٹیکس کیسز کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ میں شامل ہونے کے بعد یہ کیس دیگر ججز کو منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں