راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

سیلاب کے نقصانات پر حکومت پنجاب کا اعلان؛ متاثرین تک ان کا حق ہرصورت پہنچائیں گے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جاری سیلابی صورت حال کے پیش نظر عوام سے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کی ہدایت کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اور اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کو ان کا حق ہر صورت دیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت پنجاب ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں