راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشانِ امتیاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات پر بھی گفتگو ہوئی، جس پر جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور دہشت گردی کی ہر صورت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں